15 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون زینب الخواجہ کو ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون زینب الخواجہ کو ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔یہ مظاہرہ دارالحکومت منامہ کو جانے والی مرکزی سڑک پر کیا جا رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور اعصاب شکن دستی بموں کا استعمال کیا۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت امریکی اور اسرائیلی سرپرستی میں عوامی مظاہروں بےدردی کے ساتھ کچل رہی ہے اور اس نے اس سلسلے میں ہزاروں افراد کو جیل میں ڈالدیا ہے لیکن عوام اپنے مطالبات پورے ہونے تک بحرینی حکومت کے خلاف جد وجہد جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔
 
.....

/169